کراچی(پی پی آئی)حکومت سندھ نے ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کئے جائیں گے، ان کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کے لئے بھی اقدامات کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں اور ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائیوں کے لئے پولیس کے قابل افسران اور جوانوں کو ڈیپوٹیشن پر محکمہ ایکسائز میں لایا جائے گا، ابتدائی طور پر کراچی اور حیدرآباد میں پولیس افسران ڈیپوٹیشن پر محکمہ ایکسائز میں لائے جائیں گے۔شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ بہترین کارکردگی والے افسران اور مخبروں کو انعامات دینے کا بھی فیصلہ کیاجارہا ہے، اجلاس میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور منتقلی بائیومیٹرک کے تحت کرنے کی تجویز پیش اور محکمہ ایکسائز سے متعلقہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی شکایات کے ازالے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔
Latest from Blog
لاہور(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خان
لندن(پی پی آئی) برطانیہ میں اگلے تعلیمی سال سے حصول تعلیم کے لیے جن غیر ملکی
اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25کے وفاقی بجٹ میں قومی
اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 2024-25کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں
کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان کے کیچ، تربت اضلاع میں ڈینگی کی وبا پھیلنے سے 14 افراد
راچی(پی پی آئی)خام غذائی اشیا کی برآمدات اپریل میں 23.19 فیصد بڑھ کر 57 کروڑ ڈالر
لاہور(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل 28 مئی کے اجلاس میں نوازشریف کو
لاہور(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے سابق صدر شہباز شریف کو قائم مقام صدر
کوئٹہ(پی پی آئی) کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر سید عبدالاحد نے بلوچستان
کوئٹہ (پی پی آئی)آل پاکستان مائنز اینڈ منرل ایسوسی ایشن (اے پی ایم ایم اے) کے