متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مٹی کے تودے گرنے کے باعث سرینگر جموں ہائی وے ٹریفک کے لئے بند

سرینگر (پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے علاقے رامسو میں مٹی کے تودے اور چٹانیں گرنے کے باعث سرینگر جموں ہائی وے گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند کردی گئی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ٹریفک حکام نے بتایا کہ رامسو کے علاقے میں مٹی کے تازہ تودے اور چٹانین گرنے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔دریں اثناء مسافروں اور گاڑی مالکان نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کا محکمہ سڑک کی صورتحال کے بارے میں بر وقت معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہا۔انہوں نے کہا کہ لوگ سڑک کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے ادھم پور اور رامبن میں محکمے کے نمبرز پر کالیں کرتے رہے لیکن ان کی کالوں کا جواب تک نہیں دیاگیا۔