سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جیل میں بلیوں اور چھپکلیوں سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے:یاسمین راشد

 لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ جیل میں انہیں بلیوں اور چھپکلیوں سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔سابق صدر عارف علوی سے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ملاقات کے دوران یاسمین راشد نے مخالفین کو پیغام دیاکہ جیل میں خوش ہوں، جتنی زیادتیاں کرنی ہیں کرو۔یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ مجھے جیل میں بلیوں اور چھپکلیوں سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔ آدھا دن مقابلے میں اور آدھا دن کتابیں پڑھنے میں گزرتا ہے۔خیال رہے کہ سابق صدر عارف علوی نے یاسمین راشد سمیت عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی اور پوچھا کہ آپ سب لوگ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔