اروند کیجریوال کی  درخواست ضمانت مسترد، حراست میں 20مئی تک توسیع

نئی دہلی(پی پی آئی) بھارتی سپریم کورٹ نے شراب پالیسی اسکینڈل کیس میں گرفتار نئی دلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کی ضمانت کی درخواست منظور نہیں کی،جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ پر مشتمل سپریم کورٹ کے بنچ نے مقدمے کی سماعت نومئی تک ملتوی کر دی  نیز اروند کیجریوال کو ویڈیو لنک کے ذریعے دہلی کی راس ایونیو کورٹ کی خصوصی جج کاویری باویجا کی عدالت میں  بھی پیش کیاگیا۔ عدالت نے ان کی عدالتی حراست میں 20مئی تک کی توسیع کر دی ہے۔واضح رہے کہ اروند کیجریوال شراب پالیسی اور دلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار  اور تہاڑ جیل میں قید ہیں۔

Latest from Blog