شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لیجنڈری اداکار مصطفی قریشی کا 84 واں یوم پیدائش منایا گیا،تقریبات منعقد

کراچی(پی پی آئی)  پاکستان فلم انڈسٹری پر برسوں سے راج کرنیوالے لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشیکا ہفتہ کو  84 واں یوم پیدائش منایا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق  ان کے مداحوں نے مختلف شہروں میں تقریبات منعقد کرکے انھیں خراج تحسیں پیش کیا۔ مصطفیٰ قریشی 11مئی 1940کو حیدرآباد سندھ میں پیدا ہوئے اور ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ ان کی پہلی فلم1958میں ریلیز ہوئی،جس نے باکس آفس پر زبردست بزنس کیا،پنجابی فلموں نے ان کی شہرت کو چارچاند لگادیے، 40سال سے زائد عرصہ کے دوران ساڑھے 600سے زائد فلموں میں پرفارم کرکے اپنی صلایحتوں کا لوہا منوایا۔مصطفیٰ قریشی  آج کل وہ ڈراموں میں اہم کردار نبھارہے ہیں اور ان کافنی سفرکامیابی کے ساتھ جاری ہے۔