پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ

کراچی(پی پی آئی)ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیاد پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پی پی آئی ایس کے اعدادوشمارکے مطابق 8 مئی کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار65932 بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 3.9 فیصد زیادہ ہے، پی پی آئی کے مطابق پیوستہ ہفتے ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار63480 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔اسی طرح 8 مئی کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2810 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 6.4 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2641 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔ہفتے کے دوران اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار32650 بیرل، پی پی ایل 9664 بیرل، پی اوایل 4273 بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار964 بیرل ریکارڈکی گئی۔اسی طرح 8 مئی کوختم ہونے والے ہفتے میں اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار644 ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 506 ایم ایم سی ایف ڈی، پی اوایل 46 ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار739 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔ اس طرح ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔