روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہرقائدمیں ہیٹ ویو کا خطرہ، ہسپتالوں میں ہیٹ ویو سنٹر قائم

کراچی(پی پی آئی)صوبائی دارالحکومت  میں گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے،محکمہ صحت کی جانب سے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی ہیٹ ویو ریسپانس سنٹر قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،پی پی آئی کے مطابق  کہا گیا ہے کہ آئندہ چند روز میں شدید گرمی ہیٹ ویو کی وجہ بن سکتی ہے،،فوری طبی امداد نا ملنے سے ہیٹ ویو سے موت بھی واقع ہو سکتی ہے، پسینہ، گرم سرخ، خشک جلد، سر درد، جسم کا درجہ حرارت بڑھنا ہیٹ سٹروک کی علامات ہیں، ہیٹ ویو کے پیش نظر دن کے اوقات میں باہر جانے سے گریز کریں،شہریوں کو پانی زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،سوفٹ ڈرنکس، چائے کیفین اور چینی کے استعمال سے گریز کریں، شہریوں کو چھتری، ٹوپی، ہلکے رنگ کے ہوادار اور ڈھیلے کپڑے پہننے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔