متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تاج محمد نیازی قوال انتقال کر گئے

کراچی(پی پی آئی) ممتاز قوال تاج محمد نیازی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ  بعد نماز عصر الانہ مسجد شو مارکیٹ معین نیازی قوال اسٹریٹ میں ادا کی گئی.پی پی آئی کے مطابق مرحوم تاج محمد نیازی کا خانوادہ خانقاہی قوالی کے حوالے سے پاکستان اور ہندوستان سمیت پوری دنیا میں خاص مقام رکھتا ہے تاج محمد کے والد معین نیازی قوال اور بڑے بھائی غوث محمد نیازی بھی قوالی کی دنیا میں نمایاں مقام رکھتے تھے تاج محمد نے اپنے بھائی کے ساتھ ملکر گروپ بنا رکھا تھا اور تاج محمد شاد محمد کے نام سے قوالی کے پروگرام کرتے تھے یہ گروپ چند روز قبل ہی پاکستان بھر کا کامیاب دورہ کر کے کراچی وپس کراچی پہنچا ہے قوالی کی دنیا میں تاج محمد نیازی کو ان کے فن کے حوالے سے یاد رکھا جائے گا