شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پشاور میں لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ، شہری گرڈ سٹیشن میں داخل

پشاور(پی پی آئی) شدید گرمی میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ کیخلاف  پشاور میں شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ہزار خوانی اور گردونواح کے مکین گرڈ اسٹیشن میں داخل ہو گئے جبکہ رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی کی زیر قیادت مظاہرین نے واپڈا حکام سے فوری بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز فضل الہیٰ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ صبح 9 بجے گرڈ سٹیشن رحمان بابا کا بٹن میرے پاس ہو گا، لوڈ شیڈنگ کا شیڈول کل میں جاری کروں گا۔ فضل الہیٰ نے کہا تھا کہ جس حلقے کی جتنی لوڈشیڈنگ بنتی ہے اس کے مطابق بجلی فراہم کریں گے، ہمارے وزیراعلیٰ نے اعلان کیا تھا کہ وہ صوبے کا حق چھینیں گے ہم ساتھ ہیں۔ مظاہرین سے مذاکرات کے بعد واپڈا حکام نے بجلی بحال کردی جس پر مظاہرین کی جانب سے بھی احتجاج ختم کر دیا گیا۔