کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کے ذمہ قرضوں پر سود کی ادائیگی، قومی خزانے پر بڑا بوجھ

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان کے ذمہ قرضوں پر سود کی ادائیگی حکومت کیلئے درد سر بن گئی، موجودہ مالی سال کے پہلے نو ماہ میں ساڑھے 5 ہزار ارب روپے سے زائد سود ادا کرنا پڑا جو گذشتہ مالی سال کی نسبت 54 فیصد زائد ہے۔وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق جولائی 2023 سے مارچ 2024 تک 5 ہزار 5 سو 18 ارب روپے سود کی مد میں ادا کئے گئے، ان میں سے 4 ہزار 807 ارب روپے مقامی قرضوں پر اور 710 ارب روپے بیرونی قرضوں پر سود ادا کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3582 ارب روپے سود ادا کیا گیا تھا۔دستاویز کے مطابق رواں مالی سال نو ماہ میں مجموعی اخراجات بھی 36.6 فیصد بڑھ گئے۔گذشتہ مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کی نسبت موجودہ مالی سال میں یہ اخراجات 3665 ارب روپے بڑھ کر 13 ہزار 682 ارب روپے تک پہنچ گئے۔ان میں جاری اخراجات 12 ہزار 333 ارب روپے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔