پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فلم ’نابالغ افراد‘ کا پوسٹر شیئر، بڑی عید پر ریلیز کرنے کا اعلان

کراچی(پی پی آئی) ایوارڈ یافتہ فلم ساز نبیل قریشی نے اپنی رومانٹک کامیڈی فلم ’نابالغ افراد‘ کو بڑی عید پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔نبیل قریشی نے انسٹاگرام پر ’نابالغ افراد‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اسے عید الاضحٰی پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا۔فلم ساز نے ’نابالغ افراد‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کیں تاہم بتایا کہ فلم بالغ افراد کے لیے بنائی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق’نابالغ افراد‘ کو انہوں نے ازائم الفریزہ کے ساتھ مل کر پروڈیوس کیا ہے اور اسے اپنے ہی پروڈکشن ہاوس فلم والا پکچر کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔فلم کی کاسٹ میں عاشر وجاہت اور ثمر جعفری سمیت رمحہ احمد سمیت دیگر اداکار شامل ہیں، فلم کی نصف کاسٹ نئی نسل پر مبنی ہے جن کی عمریں 15 سے 25 سال کے درمیان ہیں جبکہ نصف کاسٹ سینئر اداکاروں پر مبنی ہے۔