سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

  لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی

رائیونڈ(پی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر

 صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے ڈویلپمنٹ پلان پر تفصیلی بریفنگ دی،اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی، ہر زون کی علیحدہ شناخت کے لئے مخصوص کلر استعمال کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا،دوران بریفنگ بتایا گیا کہ پہلے فیز میں لاہور کے چھ زونز کی تعمیرومرمت اور ڈویلپمنٹ کی جائے گی، لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ فیز ون کی تکمیل کے لئے 10 ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر ہے، فیزون کی تکمیل کے بعد فیز ٹو میں دیگر زونز کی ڈویلپمنٹ اور تعمیر ومرمت کی جائے گی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے فیز میں راوی، شالیمار، سمن آباد، داتا گنج بخش، نشتر ٹاؤن، گلبرگ اور ریلوے ایریا شامل ہوگا جبکہ دوسرے فیز میں علامہ اقبال، واہگہ اور عزیز بھٹی زون کی ڈویلپمنٹ اور تعمیر ومرمت کی جائے گی