سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 لاہورمیں آئندہ سال ڈھائی کروڑ پودے لگانے کا ہدف

لاہور(پی پی آئی) لاہور میں شجرکاری کا ٹارگٹ پانچ گنا اور سالانہ ہدف دس لاکھ سے بڑھا کر پچاس لاکھ کر دیا گیا،آئندہ سال ڈھائی کروڑ سے زائد پودے لگانے کے لیے نرسریوں میں تیاری جاری ہے۔لاہورمیں بڑھتی فضائی آلودگی اورہیٹ ویوکے پیش نظر پی ایچ اے نے بڑا فیصلہ کیا ہے،ڈی جی پی ایچ اے کے مطابق سالانہ شجرکاری کا ٹارگٹ 10لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ کردیا گیا،ایک سال میں ہدف پورا کیا جائیگا۔ڈی جی پی ایچ اے طاہروٹوکا کہنا ہے کہ شجرکاری کا ہدف پورا کرنے کیلیے مختلف مقامات کوشارٹ لسٹ کیا گیا،آئندہ سال لاہورمیں ڈھائی کروڑ پودے لگانے کا ٹارگٹ ہے، اربوں روپے کی لاگت سے نرسریوں میں پودوں کی تیاری جاری ہے۔شہر میں ملنے والے ہر خالی جگہ پر درخت لگانا اہداف میں شامل ہے، شہر کے درجہ حرارت میں کمی کے لیے ٹری کو رایریا کوبیس فیصد تک بڑھانا ہوگا،موجودہ ٹری کور ایریا ایک فیصد ہے۔