شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہر قائد کے باسیوں کیلئے بری خبر، بجلی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

 اسلام آباد(پی پی آ ئی)حکومت نے شہر شہر قائد کے باسیوں پر بھی بجلی بم گراتے ہوئے قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کیلئے بجلی10 روپے ایک پیسہ فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے جبکہ بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جون میں 2 روپے68 پیسے، جولائی میں 3 روپے11 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کئے جائیں گے، اسی طرح اگست میں 3 روپے22 پیسے فی یونٹ جبکہ ستمبر میں ایک روپیہ فی یونٹ اضافی وصول کیا جائے گا۔نیپرا کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر نہیں ہو گا۔