شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 ہتک عزت بل پر رات کی تاریکی میں دستخط کئے گئے، مسرت جمشید چیمہ

لاہور(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلے 100روز کی کارکردگی صرف اشتہارات تک محدود ہے،حکومت کے پاس کسانوں سے گندم خریدنے کیلئے فنڈز نہیں اور میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ کے صوابدیدی فنڈز میں 2ارب کا اضافہ کر کے اس کا حجم 5ارب روپے کر دیا گیا ہے جو مضحکہ خیز ہے، ہتک عزت بل پر رات کی تاریکی میں دستخط کئے گئے۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پنجاب حکومت آگادوڑ پیچھاچھوڑ کی پالیسی پر گامزن ہے، دکھاوے کے لئے منصوبوں کے افتتاح کئے جارہے ہیں لیکن اس کے لئے باضابطہ کوئی ہوم ورک نہیں جس کی وجہ سے سرکاری افسران بھی سر پکڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام تو بے چینی سے منتظر ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت 300یونٹس مفت بجلی فراہمی کا اعلان کرے گی  لیکن اس کے برعکس ہر روز بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ جو لوگ جمع پونجی سے سولر سسٹم لگوا رہے ہیں ان کیلئے بھی مشکلات پیدا کی جارہی ہیں۔