فیصل آباد میں غیرت کے نام پر نوجوان قتل

 فیصل آباد (پی پی آئی) فیصل آباد میں غیرت کے نام پر نوجوان قتل کر دیا گیا، نوجوان کی تشدد زدہ نعش مقامی حویلی سے برآمد کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ روڑالہ روڈ کے علاقہ 364 گ ب میں نوجوان کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔ شکیل احمد نامی نوجوان کی نعش مقامی گاؤں کی حویلی سے برآمد کی گئی۔مغوی شکیل احمد گزشتہ روز اچانک لاپتہ ہوا جس کا تھانہ روڑالہ میں اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اگزشتہ روز شکیل احمد کی نعش گاؤں کے قریب موجود حویلی سے برآمد کرلی گئی پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال مارچری منتقل کر دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔پولیس حکام کے مطابق شکیل احمد ننکانہ صاحب کا رہائشی ہے جو اپنے ماموں کے گھر رہائش پذیر تھا۔ نوجوان کو مبینہ طور پر ناجائز تعلقات کے شبہ میں قتل کیا گیا۔ لواحقین نے حو یلی مالکان عمر حیات اور اس کے بیٹوں پر قتل کا شبہ ظاہر کردیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ معاملے کی ہر پہلو سے تحقیق کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 چچا بھتیجی عوام کو مزید دھوکا نہیں دے سکتے، جماعت اسلامی

Wed Jun 12 , 2024
فیصل آباد (پی پی آئی)جماعت اسلامی کے رہنماپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے کہاہے کہ ملک بھر میں کسان سراپا احتجاج ہیں، لاکھوں ٹن گندم کٹائی کے بعد کھیتوں میں پڑی سڑ رہی ہے۔حکومت نے گندم بحران کا حل تلاش نہ کیا گیا تو ملک ایک بڑے غذائی بحران کاشکار ہو سکتاہے […]