شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

موٹر سائیکل والوں کیلیے پیٹرول سبسڈی اسکیم شروع کی جائے، سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد (پی پی آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے موٹر سائیکل استعمال کرنے والے شہریوں کیلیے سبسڈی اسکیم شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت ہوا جس میں ممبران اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ملک امجد زبیر نے شرکت کی۔اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق معاملہ بھی زیرِ بحث آیا جس پر کمیٹی نے سفارش کی کہ امیر طبقے کیلیے ہائی اوکٹین پر پیٹرولیم لیوی 75 سے بڑھا کر 80 روپے کی جائے۔چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ موٹر سائیکل والوں کیلیے پیٹرول پر سبسڈی اسکیم شروع کی جائے، حکومت نے بجٹ میں پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 سے 80 روپے لیٹر کر دی۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ انڈونیشیا کی حکومت موٹرسائیکل والوں کو کم ریٹ پر پیٹرول مہیا کر رہی ہے،انڈونیشیا کی حکومت موٹرسائیکل والوں کو کم ریٹ پر پیٹرول دے سکتی ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟اجلاس میں مہنگی گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی اوکٹین پر لیوی کی شرح 75 روپے لیٹر تجویز کی گئی۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ موٹر سائیکل اوربڑی گاڑی والے کیلیے لیوی ایک جیسی نہیں ہونی

 چاہیے۔کمیٹی نے امیروں سے ٹیکس لے کر غریبوں پر خرچ کرنے کی بھی سفارش کی۔ سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ ہائی اوکٹین پر لیوی 100 روپے لیٹر ہونی چاہیے۔ ممبر فاروق نائیک نے موٹر سائیکل والے طبقے کیلیے سستے پیٹرول کیلیے الگ پمپس لگانے کی تجویز دے دی۔