پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 ملک کے بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

کراچی (پی پی آئی)ملک کے بیشتر علاقوں میں بدستورموسم خشک اور گرم رہے گا تاہم بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر میں گرمی کی لہر مزید دو سے تین دن برقرار رہے گی تاہم بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز جیکب آباد میں درجہ حرارت 46، تربت میں 45، بھکر اور شہید بینظیر آباد میں 44 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور اور فیصل آباد میں پارہ 42 تک جانے کاامکان ہے۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھرکی انتظامیہ کو مون سون بارشوں سے متعلق مراسلہ جاری کردیا۔ اعلامیے کے مطابق جولائی کے پہلے ہفتے میں 15 سے 50 ملی میٹربارش کے امکانات ہیں، جولائی کے دوسرے ہفتے میں 25 سے 35 ملی میٹر بارشیں متوقع ہیں، تیسرے ہفتے میں 15 سے 25 ملی میٹربارش ہو سکتی ہے۔ جولائی کے چوتھے ہفتے میں 50 سے 70 ملی میٹر بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔