متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 حیدرآباد میں انسداد منشیات ریلی نکالی گئی

حیدرآباد (پی پی آئی) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے منشیات کے بڑھتے ہوئے غیر قانونی کاروبار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے منشیات کا غیر قانونی کاروبار فروغ پا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شباز بلڈنگ میں ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر منشیات کے خلاف نکالی گئی ریلی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاریلی میں متعلقہ محکموں کے افسران اور سماجی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے کہا کہ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے منشیات کے خاتمے کے لیے ہدایات جاری کی تھیں جس کے مطابق متعلقہ ادارے منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائی کر رہے ہیں۔ متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور معاشی مسائل کی وجہ سے منشیات فروش نوجوانوں کا استحصال کر کے انہیں نشے کا عادی بنا رہے ہیں۔ تاہم، انہوں نے منشیات فروشوں کو خبردار کیا کہ ان کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، اور بغیر کسی تفریق کے منشیات کے خاتمے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔