متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انسداد منشیات کیخلاف عملی اقدامات اٹھائے جائیں: مولانا عبد الماجد

ٓٓکراچی)پی پی آئی)حکمران انسداد منشیات کے خلاف زبانی بیان بازی سے آگے بڑھیں اور عملی اقدامات اٹھائیں ملک میں منشیات کے استعمال کی روک تھام اور نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے دور رکھنا انتہائی ناگزیر ہے اس لیے کہ نوجوان ہمارا کل ہیں ان کے ہاتھوں میں ہی کل ملک کی بھاگ دوڑ ہوگی ان خیالات کا اظہار امن کونسل سندھ کے زیر اہتمام عالمی یوم انسداد منشیات کے سلسلے میں صوبائی امن سیکریٹریٹ گلستان جوہر میں منعقدہ اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس کی صدارت صوبائی صدر پاکستان امن کونسل سندھ، مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن، امام و خطیب جامع مسجد الخلیل بھٹائی آباد گلستان جوہر مولانا عبد الماجد فاروقی کی جس سے مولانا محمد عکاشہ، قاری محمد اسحاق چشتی و دیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ منشیات کی لعنت کا جڑ سے خاتمہ معاشرے کی بہتری کی ضمانت ہے مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا کہ منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے سرکاری سطح پر عوامی آگاہی مہم کی اشد ضرورت ہے اس سلسلے میں امن کونسل بھرپور تعاون کرے گی۔