خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان سے نمک برآمد کرنیکی راہ ہموار

 اسلام آباد (پی پی آئی)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی طرف سے کی گئی کوششیں پاکستان سے نمک برآمد کرنے کی راہ ہموار کررہی ہیں۔پاکستان کے نمک کے ذخائر دنیا کے دوسرے بڑے ذخائر ہیں جبکہ سمندر سے بھی بڑی مقدار میں نمک حاصل کیا جاتا ہے۔سمندر سے نمک حاصل کرکے برآمد کرنے اور اس کو قابل استعمال بنانے پر ماضی میں کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی جبکہ حب سالٹ کمپنی نے اس پر ایک غیر مطلوبہ تجویز کے طور پر کام کیا۔یہ تجویز دو سال سے زیر التوا تھی جسے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل میں اٹھا یا گیا۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے تمام متعلقہ فریقوں کو اکٹھا کیا تاکہ وہ اس تجویز پر غور کریں اور کونسل نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔