خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

زرعی شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، رانا تنویر حسین

 اسلام آباد (پی پی آئی)قومی تحفظ خوراک و تحقیق کے وزیر رانا تنویرحسین نے کہا ہے کہ زرعی شعبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزارت کے مطالبات زر پر حزب اختلاف کی جانب سے کٹوتی کی تحریک پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے زرعی شعبے میں تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بروئے کار لانے کی کوششیں جاری ہیں۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ اس سلسلے میں نیشنل ڈویلپمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی گئی ہے اور خریف کی فصلوں کے لئے ٹارگٹڈ سبسڈی کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ گنے کے کاشت کاروں کی ادائیگیاں بھی یقینی بنائی جارہی ہیں۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ وفاق اور پنجاب کی حکومتوں کی طرف سے شمسی توانائی پر چلنے والے ٹیوب ویلز پر اعانت دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا چولستان سمیت مختلف علاقوں میں مزید زمین قابل کاشت بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن گیارہ بجے دوبارہ ہوگا۔