پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 جموں و کشمیرسے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے چار افرادحادثے میں جاں بحق

جموں (پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کٹرہ کے علاقے ککریال سے تعلق رکھنے والے چھ سالہ بچے سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد بھارتی پنجاب میں ایک سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حادثہ ضلع ہوشیار پور کے تھانہ ٹانڈہ کی حدود میں اڈان سرن کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک کارکو جس میں پانچ افراد پرسوارتھے،تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی۔ واقعے کے تفتیشی افسر اے ایس آئی راجیش کمار نے بتایاکہ ڈرائیور سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فاروق احمد، اس کے بھائی عارف احمد اور دو بچوں 17سالہ موبیش اور6سالہ ارسلان کے طور پر کی ہے جو تمام ککریال کٹرا کے رہنے والے ہیں۔ زخمی کی شناخت فاروق احمد کی بیوی سحرش نازنین کے طور پر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ زخمی خاتون کو امرتسر کے ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال داسویا بھیج دیا گیا ہے۔پولیس افسر کے مطابق متاثرہ خاندان عارف احمد کے علاج کے لیے پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ چندی گڑھ جا رہاتھا۔