شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت:خودکشی کی کوشش کرنے والے دلت سب انسپکٹر کی ہسپتال میں موت

حیدرآباد(پی پی آئی) بھارتی شہر حیدر آباد میں خودکشی کی کوشش کرنے والے پولیس کے ایک دلت سب انسپکٹر کی ایک پرائیویٹ اسپتال میں موت ہوگئی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اشواراوپیٹ کے سب انسپکٹر سری راملو سرینواس نے ایک ہفتہ پہلے خودکشی کی کوشش کی تھی۔34سالہ سرینواس کا تعلق ضلع ورنگل کے علاقے نارکا پیٹ سے ہے۔ ان کا تبادلہ رواں سال فروری میں اشواراوپیٹ پولیس اسٹیشن کیا گیا تھا۔ دلت تنظیموں نے اشواراوپیٹ کے انسپکٹر کے جتیندر ریڈی اور چار کانسٹیبلوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جن پر ایس آئی نے ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔ایس آئی کی بیوی کرشناوینی کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر کے جتیندر ریڈی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔واضح رہے بھارت میں دلتوں کو ہراساں کرنا ایک معمول ہے چاہے وہ پولیس کاسب انسپکٹرہی کیوں نہ ہو۔