سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 پشاورمیں نامعلوم موٹر سائیکل سوار رکشے میں موجود خواتین پر تیزاب پھینک کر فرار

پشاور(پی پی آئی) پشاور میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے رکشے میں جانے والی خواتین پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں خواتین کے چہرے جھلس گئے۔ افسوسناک واقعہ ٹاؤن آبدرہ روڈ پر پیش آیا متاثرہ خواتین کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، پی پی آئی کے مطابق پولیس نے متاثرہ خواتین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، مقدمے میں دو موٹرسائیکل سوار افراد کے ساتھ سابق شوہر اور اس کے ڈرائیور کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔خاتون نے الزام لگایا ہے کہ یہ کام میرے سابق شوہر اور اس کے ڈرائیور کے ایما پر دو نامعلوم افراد نے کیا ہے، سابق شوہر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا تھا، ایف آئی آر کے مطابق تیزاب گردی سے رکشے میں سوار 4 افراد متاثر ہوئے ہیں۔