سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 مودی نے مذموم ایجنڈے کے تحت کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی، عمر عبداللہ

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیرقیادت بی جے پی کی بھارتی نے ایک مذموم ایجنڈے کے تحت بھارتی آئین کی 370اور 35اے دفعات ختم کیں اور اس اقدام کا مقبوضہ علاقے میں مسلح جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔عمر عبداللہ نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگر مسلح جدوجہد کا مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت سے کوئی تعلق ہوتا تو خطے کو تازہ حملوں کی لہر کا سامنا نہ کرنا پڑتاکیونکہ خصوصی حیثیت تو اب ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی غفلت کیوجہ سے کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال خراب ہوئی ہے۔