سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹیکس عائد کئے جانے کے بعد چینی، گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی(پی پی آئی)حکومت کی جانب سے مختلف ٹیکسز عائد کئے جانے کے بعد عام مارکیٹ میں چینی، گھی اور آئل اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔چینی کی بوری 6700 روپے میں فروخت ہو رہی تھی وہ 250 روپے اضافے کے ساتھ 6950 روپے کی ہوگئی ہے۔ اسی طرح گھی کے کارٹن پر 300 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔کھلا آئل 380 سے بڑھ کر 420 روپے، دال مونگ 280 سے بڑھ کر 340 روپے، دال چنا280 سے 320 روپے ہوگئی ہے، اس کے علاوہ آٹا، خشک دودھ، ڈبے والے دودھ سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اس طرح چینی، گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق عام مارکیٹ میں یہ اضافہ خود ساختہ ہے یا پھر عائد کء ٹیکسز اس کی وجہ ہیں لیکن اس اضافے سے عام شہری کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔