سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لونی کوٹ  ایم نائن پر مزدا اور ٹرالر میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

کوٹری(پی پی آئی) لونی کوٹ کے قریب ایم نائن پر ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔  تمام افراد جامن سے بھری مزدا لیکر کراچی جا رہے تھے کہ اس دوران ٹرالر سے تصادم ہوگیا،پی پی آئی کے مطابق مرنے والوں میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار مزدہ فروٹ لیکر حیدرآباد سے کراچی جارہی تھی، ہلاک شدگان کی شناخت 28 سالہ نانجی، 30 سالہ امداد حسین، 28 سالہ آمر جی، 35 سالہ رمیش، جیتن اور رمیش کے ناموں سے ہوئی۔ چار زخمیوں کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جاتی ہے، تمام افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال کوٹری منتقل کر دی گئی ہیں۔