خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شاہ محمود قریشی کی ویڈیو لنک پیشی کی درخواست مسترد، کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنیکا حکم

لاہور(پی پی آئی)انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری کی درخواست مسترد کر دی۔پی ٹی آئی رہنما کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک حاضری کی درخواست پر جج خالد ارشد نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کریمنل کیس کے ٹرائل میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔عدالت کے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات شاہ محمود کو اڈیالہ سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کرے۔واضح رہے تھانہ شادمان کیس میں شاہ محمود قریشی کا جیل ٹرائل چل رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق  پی ٹی آئی رہنما نے درخواست کی تھی کہ اڈیالہ جیل سے لاہور کا سفر بہت تکلیف دہ ہے، عدالت ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرنے کی درخواست منظور کرے۔