خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

معروف ناول نگار ابن صفی کی برسی اور یوم پیدائش جمعہ کو منایا جائے گا

کراچی(پی پی آئی)عمران سیریز سے شہرت حاصل کرنے والے اردو ادب کے معروف ناول نگار ابن صفی کی44ویں برسی جمعہ 26جولائی کو منائی جائے گی۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ابن صفی کا یوم پیدائش اور یوم وفات ایک ہی روز یعنی26جولائی ہے ابن صفی26جولائی 1928ء کوالہ آباد اتر پردیش میں پیدا ہوئے ان اکا صل نام اسرار احمد تھا جبکہ ان کے والد کا نام صفی اللہ تھا اسی لیے وہ اپنا نام ابن صفی لکھتے تھے۔تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان کراچی منتقل ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق ابن صفی نے 1955ء میں خوفناک عمارت کے عنوان سے عمران سیریز کا پہلا ناول لکھاجس کے کردار علی عمران کو راتوں رات شہرت حاصل ہوئی۔ابن صفی نیعمران سیریز کے کم وبیش ڈھائی سو ناول لکھے انھوں نے کراچی میں اپنی سالگرہ والے دن ہی یعنی26جولائی کو1980میں وفات پائی اورپاپوش نگر قبرستان میں سپرد خاک ہوئے۔