لاہور(پی پی آئی) پاکستان میں پہلی بارلاہور میں ٹریفک مینجمنٹ کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر لاہور کے تین ماڈل روڈز پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو استعمال کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق سید غضنفر علی ایس ایس پی ٹریفک پنجاب نے کہا ہے کہ ٹریفک ریگولیشن اور چوکنگ پوائنٹس پر ٹریفک سنگنلز کو اے آئی پر منتقل کیا جائے گا۔اے آئی سسٹم آٹو میٹک گاڑیوں کے رش کو مانیٹر کرتے ہوئے سگنلز تبدیل کرے گا، اے آئی سسٹم کے استعمال سے شہریوں کو وقت اور فیول کی بچت ہوگی۔
Next Post
پیپلز پارٹی پنجاب کے غیرفعال رہنما تبدیل کرنے کا فیصلہ
Wed Jul 24 , 2024
لاہور(پی پی آئی) پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت نے غیر فعال رہنماؤں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نو کے لیے عہدداروں کی حتمی فہرست تیار کرلی۔پی پی آئی کے مطابق عوامی رابطے میں نہ رہنے والے رہنما بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا […]
