آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گِدھوں کی تعداد میں کمی، پارسیوں کی آخری رسوم کا انعقاد بھی دشوار

کراچی(پی پی آئی)ایک زمانہ تھا کہ کراچی میں گِدھ بہت بڑی تعداد میں پائے جاتے تھے۔ ان کا وجود ماحول کو متوازن رکھنے کے لازم تھا کیونکہ گِدھ مُردار خور ہوتے ہیں اور مرنے والے جانوروں کو گِدھ کھا جاتے ہیں۔ اس کے نتیجے اُن جانوروں کے مُردہ اجسام کی سڑاند سے ماحول کو زیادہ نقصان نہیں پہنچتا۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان، بھارت اور ایران میں گِدھوں کی تعداد میں تیزی سے کم ہو رہی ہے جس کے باعث وہاں آباد پارسی کمیونٹی کے لیے روایتی مذہبی طریقے سے آخری رسوم دشوار ہوتی جارہی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ہزاروں سال سے پارسی اپنے مُردوں کو دخمہ (ٹاور آف سائلینس) میں گِدھوں اور دیگر مُردار خور پرندوں کے سامنے خوراک کے طور پر رکھتے آئے ہیں۔کراچی میں اب پارسی بھی بہت کم رہ گئے ہیں۔ شہر میں صرف دو ٹاور آف سائلینس قائم ہیں مگر وہ بھی برائے نام ہی فعال ہیں۔