آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک میں 75 سال سے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جارہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(پی پی آئی)سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ملک میں 75 سال سے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جارہے ہیں۔ محمود خان اچکزئی ڈیموکریٹ ہیں،جمہوری سوچ رکھنے والا غدار نہیں ہوسکتا۔کوٹ لکھپت جیل میں صحافیوں سیغیررسمی گفتگو شاہ محمودقریشی نے کہا کہ 40 سال سے سیاست کررہا ہوں،39سال میں کوئی مقدمہ نہیں ہوا مگر ایک سال میں درجنوں مقدمات بن گئے۔ ایک دوسرے کو غدار غدار کہنا بند ہونا چاہیے۔رہنما تحریک انصاف شاہ محمودقریشی نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی حقیقت تسلیم کیے بغیر سیاسی استحکام نہیں آسکتا، کسی کو برالگے یا اچھا،بانی پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں امن کا راستہ مذاکرات سے ہوکر گزر تا ہے۔