کراچی(پی پی آئی)سابق وزیر اعظم پاکستان محمد خان جونیجو کا92واں یوم پیدائش اتوار18اگست کو منایا جائے گا۔وہ18اگست1932 کو سندھڑی میں پیدا ہوئے اور1985 کے غیر جماعتی انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد24مارچ 1985سے 29 مئی1988 تک پاکستان کے دسویں وزیر اعظم رہے۔محمد خان جونیجو پاکستان کے انتہائی ایماندار،کم گو وزیر اعظم تھے۔سانحہ اوجڑی کیمپ کے بعد صدرجنرل ضیا الحق اور وزیر اعظم محمد خان جونیجو میں اختلافات پیدا ہو گئے جس کے بعد صدرجنرل ضیا الحق نے8ویں ترمیم کا اختیار استعمال کرتے ہوئے جونیجو حکومت کو بر طرف کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق محمد خان جونیجو 18مارچ 1993 کو انتقال کر گئے تھے۔
Next Post
سابق صدرجنرل محمد ضیا الحق سمیت شہدائے بھاولپورکی36ویں برسی منائی گئی
Sat Aug 17 , 2024
کراچی(پی پی آئی)پاکستان کے سابق صدرجنرل محمد ضیا الحق سمیت شہدائے بھاولپورکی36ویں برسی ہفتہ کو منائی گئی وہ پاکستان کے طویل ترین عرصہ تک حکمران رہے۔ پاکستان کے سابق صدر ضیا الحق 12اگست 1924 کوبھارت کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے اور5 جولائی1977 کو فوجی بغاوت کے بعدملک کے حکمران […]
