مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مونس الہٰی سمیت 6اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ،پاسپورٹ بلاک کرنیکا حکم

لاہور(پی پی آئی)ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بڑی پیشرفت، عدالت ے مونس الہٰی سمیت 6اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ،پاسپورٹ بلاک کرنیکا حکم دیدیا۔عدالت نے 6اشتہاری ملزمان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا حکم دیا۔ عدالت نیمونس الہٰی، فراست علی چٹھہ،امتیاز علی شاہ کا نام پی سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیدیا۔ملزمان عامر سہیل،عامر فیاض کا  نام بھی پی سی ایل میں شامل کرنیکا حکم دیا گیا۔عدالت نیمونس الہٰی،صغیم عباس کی جائیدادیں،بینک اکاونٹس منجمد کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔قصور میں مونس الہٰی کی 26 کینال سے زائد اراضی جبکہ مونس الہٰی کے نام پر گلبرگ میں ایک پلاٹ اور ایک گھر بھی منجمد کرنے کا حکم دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق عدالت نے آئندہ سماعت پر عملدرآمد رپورٹس طلب کرلی،  بعد ازاں جج سپیشل سینٹرل عدالت تنویر احمد شیخ نے سماعت 19ستمبر تک ملتوی کر دی۔