مستونگ(پی پی آئی) بلوچستان کے ضلع مستونگ کی تحصیل کھڈکوچہ کے قریب لیویز تھانے پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔لیویز ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے تھانے پر سے مسلح افراد کاقبضہ ختم کر ا لیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔ پی پی آئی کے مطابق مسلح افراد نے تھانے میں موجود متعدد گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور ریکارڈ جلا دیا جبکہ لیویز تھانہ کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش بھی ملی ہے۔ لیویز ذرائع کا بتانا ہے کہ لیویزتھانے کے تمام اہلکارمحفوظ ہیں، کھڈکوچہ میں ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر اور سکیورٹی حکام موجود ہیں۔
Next Post
کوئٹہ میں مسلح افراد نے ناکہ لگا کر 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا
Mon Aug 26 , 2024
کوئٹہ(پی پی آئی)کوئٹہ کے علاقے موسیٰ خیل میں مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ لگا کر مختلف گاڑیوں سے مسافروں کو اتارا اور 23 مسافروں کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی کے مطابق بین الصوبائی شاہراہ پر راڑہ شم کے قریب […]
