پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیدعلی گیلانی کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت

سرینگر)پی پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس اور اس کی اکائی جماعتوں نے بابائے حریت سید علی گیلانی کو ان کی شہادت کی تیسری برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی 2021 میں آج کے دن سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر نظر بندی کیدوران وفات پا گئے تھے جہاں ایک دہائی سے زائد عرصے سے نظر بند تھے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ اور سینئر رہنماء شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے جاری اپنے پیغامات میں کہا کہ جموں و کشمیرکے بارے میں سید علی گیلانی کا موقف کشمیریوں کی مزاحمتی جدوجہد کی علامت ہے۔انہوں نے کہاکہ سیدعلی گیلانی کو یقین تھا کہ بھارت کشمیری عوام کی آزادی کی خواہش کو دبانے میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ سیدعلی گیلانی نے ”ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے”کانعرہ لگایا۔ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکویٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں سید علی گیلانی کو شاندارخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کشمیری عوام بزرگ حریت رہنما اور تحریک آزادی کشمیر کے دیگر شہداء کے مشن کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کریں گے۔انہوں نے کشمیری عوام سے اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے مشن کو آگے بڑھایاجائے۔حریت رہنما محمد یوسف نقاش نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ سید علی گیلانی کی کشمیر کی آزادی کے لیے لازوال جدوجہد امن اور انصاف کی خواہش رکھنے والوں کو تحریک دیتی رہے گی۔فیاض حسین جعفری اور سید سبط شبیر قمی نے سرینگر میں ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ سید علی گیلانی ایک انتہائی دور اندیش اور اصول پسند رہنما تھے جنہوں نے زندگی بھر بھارتی تسلط سے جموں وکشمیر کی آزادی اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے انتھک جدوجہد جاری رکھی۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے عظیم قائد کے مشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں اور وہ دن دور نہیں جب سید علی گیلانی اور دیگر لاکھوں شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور جموں وکشمیر بھارتی تسلط سے آزاد حاصل کر کے پاکستان کا حصہ بنے گا۔