پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لیجنڈز کی فیملیز کے ماہانہ وظیفہ میں اضافہ کی منظوری

کراچی)پی پی آئی)گورنر سندھ اور  پیٹرن ان چیف لیجنڈ ٹرسٹ کامران خان ٹیسوری کی زیر صدرات گورنر ہا?س میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لیجینڈز کی فیملیز کو دیئے جانے والے ماہانہ وظیفہ میں اضافہ کی اصولی منظوری دے دی گئی اس ضمن میں ایک اسکروٹنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو اپنی شفارشات اگلے اجلاس میں پیش کرے گی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ لیجنڈز کی فیملیز کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ قوم کا فخر ہیں ان کی اپنے اپنے شعبہ میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اجلاس میں ٹرسٹ کے منیجنگ ٹرسٹی سہیل وجاہت صدیقی، ٹرسٹی سلطانہ صدیقی اور قیصر نظامانی بھی موجود تھے۔