شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لوگوں کوڈرانے، دھمکا نے سے امن قائم نہیں کیا جا سکتا: یوسف تاریگامی

سرینگر (پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسسٹ) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے کہا ہے کہ لوگوں کو ڈرانے اور دھمکانے سے امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد یوسف تاریگامی نے ضلع کولگام میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے اور اسے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے متحدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ آج ہمارے مستقبل کا سوال ہے، ہمارے نوجوان جیلوں میں ہیں اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہیں۔ اس کا جواب مراعات یا دھمکیاں نہیں بلکہ ایک متحدہ جدوجہد ہے۔موجودہ نظام کو بے نقاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طاقت کے وحشیانہ استعمال اور لوگوں کو خاموش کرنے سے امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو دباکر خاموش کرنا امن نہیں ہے اور خاموشی کا مطلب رضامندی یا آمادگی نہیں ہے۔یوسف تاریگامی نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں انہوں نے بھارت کی مختلف ریاستوں میں جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ان فیصلوں کے خلاف آوازاٹھائی جو ہماری شناخت کو ختم کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔