متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیر اعظم کا قلات میں کامیاب کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکورٹی فورسز کے افسروں اور اہلکاروں کو سراہا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران بلند حوصلے اور پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں دودہشتگرد ہلاک ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ملک سے اس ناسور کے مکمل خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔وزیراعظم نے کہاکہ پوری قوم کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھرپور حصہ لینے والے سیکورٹی فورسز کے افسروں اور اہلکاروں پر فخر ہے۔