خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بہاولپور کے خواجہ سرا ووٹ و دیگر بنیادی حقوق سے محروم

بھاولپور(پی پی آئی)ووٹ کے بنیادی حق سے محروم بہاولپور کے خواجہ سرا مسائل کے حل کے لئے کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔بہاولپور میں ایک ہزار سے زیادہ خواجہ سرا موجود ہیں لیکن انکے مسائل کے حل اور ووٹ کے بنیادی حق کے بارے میں عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ٹرانس جینڈر ایکٹویسٹ صاحبہ کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کے باوجود نادرا نے ہمارے شناختی کارڈ نہیں بنا کر دیئے۔ خواجہ سرا خوبصورت کا کہنا ہے کہ ہمارے شناختی کارڈ ہی جب نہیں بنیں گے توہم بھلا الیکشن کا حصہ کیسے بن سکتے ہیں۔  پی پی آئی کے مطابق بہاولپور کی سیاسی شخصیت شازیہ نورین نے کہا کہ ہم نے ا انٹرپرینیورشپ کا پلان بنایا ہے، کوشش ہیکہ مانگنے کی بجائے خواجہ سرا اپنا چھوٹا کاروبار کریں۔