ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں تیزی سے کمی، 4 ماہ بعد سرپلس

کراچی(پی پی آئی)ڈانواں ڈول پاکستانی معیشت  نہ صرف سنبھلنے لگی ہے بلکہ آہستہ آہستہ بہتری  بھی آنے لگی۔رواں مالی سال کے پہلے 2 مہینوں میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں تیزی سے 81 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اگست میں کرنٹ اکاؤنٹ 4 ماہ بعد سرپلس ہوگیا۔  پی پی آئی کے مطابق گزشتہ سال اسی مہینے میں 15.2 کروڑ ڈالرز کے خسارے کے مقابلے میں اس سال اگست کے لیے 7.5 کروڑ ڈالر سرپلس ہیں۔حکومت کو مالی سال 2025 میں قرض کی سروسز کے لیے 26.2 ارب ڈالر کی ضرورت ہے اور یہ ضرورت  مالیاتی ماہرین کے مطابق  معیشت کے لیے اچھی علامت نہیں۔ آئی ایم ایف کا 7 ارب ڈالر کا قرض، جس کی منظوری اگلے ہفتے متوقع ہے، اس کو سود کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔