راولپنڈی(پی پی آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو جج نے جلد سزا دینی ہے، یہ لوگ قانون لانا چاہتے ہیں کسی کو بھی اٹھا کرلے جائیں، علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو عوام نے بچانا ہے، یہ ہمیں کبھی بھی ملٹری کورٹ میں لے جائیں گے، پی پی آئی کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے مزید کہا کہ ہمارے بہت سے لوگ ملٹری جیل میں ہیں۔میرا بھانجا بھی ملٹری جیل میں ہے۔کسی کو معلوم نہیں کہ ان کو کب اور کتنی سزا ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے طے کر لیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ہر صورت سزا دینی ہے۔ سپریم کورٹ پر پہلے حملہ ہوا اب دوبارہ حملہ ہوگا، سپریم کورٹ آخری انصاف کی جگہ ہے۔یہ سپریم کورٹ کے حقوق سلب کرنے جارہے ہیں۔ آئینی ترامیم لانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ ان کی مرضی کی عدالتیں بنیں جہاں ان کی پسند کے مطابق فیصلے کئے جائیں۔حکومت رات کے اندھیرے میں چوری چھپے بل منظور کرانا چاہتی تھی لیکن اپوزیشن نے حکومت کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ ہم کسی صورت بھی عدلیہ پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ لاہور جلسے کیلئے ہم ہر چیز کیلئے تیار ہیں اگر انہوں نے کربلا بنانا ہے تو ہم تیار ہیں لاہور میں نکلیں گے پورا لاہور نکلے گا اگر یہ کاوٹیں رکھیں گے تو ہم ہٹا دیں گے۔ یہ سپریم کورٹ کو اپنے ماتحت کرنا چاہتے ہیں۔موجودہ اسمبلی کے پاس مینڈیٹ ہی نہیں۔
Next Post
چیف جسٹس آف پاکستان کو ریٹائرمنٹ پر چلے جانا چاہیے، بیرسٹر علی ظفر
Fri Sep 20 , 2024
لاہور(پی پی آئی)پی ٹی آئی رہنمااور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو ریٹائرمنٹ پر چلے جانا چاہیے، چیف جسٹس آف پاکستان کی ریٹائرمنٹ آنے والی ہے اور آئین وقانون کے مطابق سینئر ترین جج ہی […]
