‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری, عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار

اسلام آباد(پی پی آئی)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔خرم شہزاد نواز راجہ ماجد اپنے وکلا  کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ اس موقع پر فیصل جاوید کی وکیل آمنہ علی ایڈووکیٹ نے حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ پی پی آئی کے مطابق  عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں واثق قیوم عباسی، راشد حفیظ، عامر محمود کیانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا۔