بنوں میں مشران اور عمائدین کے گرینڈ امن جرگہ کا انعقاد

اسلام آباد)پی پی آئی)بنوں میں مشران اور عمائدین کے گرینڈ امن جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔جرگہ میں بنوں مشران و عمائدین نے امن اور فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لیئے پاک فوج کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔شرکاء نے پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔شرکاء نے متفقہ طور پر فتنہ الخوارج اور شرپسند عناصر کے روک تھام اور اس سلسلے میں حکام کے ساتھ تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی، جنرل آفیسر کمانڈنگ کوہاٹ نے بطور مہمان خصوصی جرگہ میں شرکت کی۔مشران اور عمائدین نے علاقے میں تعلیم، صحت خصوصا بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 اعلی تعلیم کے حصول کے لیے وزارت سرکاری افسران سے ہر قسم کا تعاون کرے گی, احسن اقبال

Tue Sep 24 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) منصوبہ بندی و ترقی کے وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ ان کی وزارت اعلی تعلیم کے حصول کے لیے سرکاری افسران سے ہر قسم کا تعاون کرے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں سرکاری شعبے کے […]