آئینی عدالتیں ہمارا مطالبہ تھا تاکہ عوام کو جلد انصاف ملے: شرجیل میمن

کراچی (پی پی آئی)وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئینی عدالت کی حمایت کرتی ہے تاکہ لوگوں کو جلد انصاف فراہم کیا جائے۔پی پی آئی کے مطابق  جمعرات کوکراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی حالات کے حساب سے متبادل توانائی کی پاکستان سسٹینبلٹی ویک کی نمائش اہم اقدام ہے، اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ توانائی ہے،انہوں نے کہا کہ کراچی میں ساراسال ایسے ایونٹس ہونے چاہیئے تاکہ پورے پاکستان سے یہاں لوگ آئیں۔ وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ تھا کہ آئینی عدالتیں بنے تاکہ عوام کو جلد انصاف ملے اور لوگوں کو انصاف کے حصول کے لیے 25، 25 سال کا وقت نہ لگے، پیپلز پارٹی آئینی عدالت کی حمایت کرتی ہے، ہم آئینی عدالت کسی شخص کے لیے نہیں بلکہ سسٹم کی بہتری کیلئے چاہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

لکی مروت دھرنے میں شرکت پرڈی آئی خان پولیس کے 4 اہلکار برطرف

Thu Sep 26 , 2024
لکی مروت(پی پی آئی) کیخلاف چند روز قبل ہونے والے دھرنے میں شرکت ڈی آئی خان کے پولیس اہلکاروں کو مہنگی پڑ گئی۔ڈیرہ پولیس کے چار اہلکاروں کو برطرف کردیا گیا ہے، ملازمت سے برخاست کیے گئے اہلکاروں میں سلیم راوی، شفیع اللہ، دانیال اور احسان اللہ شامل ہیں۔احتجاجی دھرنے […]