اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں فلسطین اور کشمیر سمیت دیگر مسائل پر پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے بھرپور انداز سے پیش کیا۔لندن میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد شہبازشریف نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اُن کی برطانوی وزیراعظم، بنگلہ دیش کے چیف ایگزیکٹو، ترک صدر، عراق کے وزیراعظم، کویت کے ولی عہد سمیت دیگر عالمی رہنماو?ں سے تعمیری گفتگو ہوئی۔وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران انہوں نے مسئلہ فلسطین پر بھرپور آواز اٹھائی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل نمائندگی دی جائے۔محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہم غزہ میں اسرائیلی بربریت اور مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیئے۔وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے بھارتی قابض افواج کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مظالم پر بھی آواز اٹھائی۔وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے،مسئلہ کشمیر کوسلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا ہونا چاہیئے۔
Next Post
پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارتی گمراہ کن اور بے بنیاد دعوؤں کو سختی سے مسترد کردیا
Sun Sep 29 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب کی جانب سے گمراہ کن اور بے بنیاد دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بینقاب کیا ہے۔پاکستانی مشن کے تھرڈ سیکرٹری محمد فہیم نے زور دے کر کہا […]
