اسلام آباد (پی پی آئی)جماعت اسلامی نے 7 اکتوبر کو ملین مارچ کا اعلان کردیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں سیاظہار یکجہتی کرینگے، غزہ میں جو ہورہا ہے ہم خاموش رہ کر تماشہ نہیں دیکھ سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین، غزہ، لبنان اور یمن میں بمباری کررہا ہے، اسرائیل نے لبنان میں اپنی فوجیں اتارنا شروع کردی ہیں، گزشتہ سال اسرائیل کا انٹیلی جنس نیٹ ورک تباہ ہوگیا تھا۔پی پی آئی کے مطابق حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ غزہ کے چاروں اطراف اسرائیل موجود ہے، اب تک اسرائیل نے 30 ہزار بچوں اور خواتین کو شہید کیا ہے، استقامت کا مظاہرہ کرنے پر فلسطین کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ تمام مسلم ممالک کو فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے تھا۔
Next Post
نوری آباد پاورپلانٹ ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ سمیت تمام ملزمان بری
Tue Oct 1 , 2024
کراچی (پی پی آئی)احتساب عدالت نے نوری آباد پاورپلانٹ ریفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت تمام ملزمان بری کردیئے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کیخلاف نوری اAباد پاورپلانٹ میں پیشرفت ہوئی ہے، احتساب عدالت نے وزیر اعلیٰ سندھ سمیت تمام ملزمان بری کردیئے۔احتساب عدالت نے چیئرمین نیب […]
