ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کی اجلاس طلب کرنے کی تردید

 اسلام آباد (پی پی آئی)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرنے کی تردید کردی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کی طرف سے جاری کردہ پریس نوٹ میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرنے کا ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔سیکرٹری قومی اسمبلی نے کہا کہ اس حوالے سے جیسے ہی کوئی فیصلہ ہوگا تو اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، اجلاس کے حوالے سے اس سے پہلے بھی کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 2 اکتوبر کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔