پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کوئٹہ میں بس کھائی میں جاگری، بچوں اور خواتین سمیت 8باراتی جاں بحق

کوئٹہ  (پی پی آئی)کوئٹہ میں باراتیوں کی بس کھائی میں گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جمعرات کو نواحی علاقے بلیلی سے ایک بارات بروری مغربی بائی پاس خلجی کالونی گئی، واپسی پر باراتیوں کی بس مغربی بائی پاس ہزارہ قبرستان کے قریب اورٹیک کے دوران بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں نیچے جا گری، جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر ایک خاتون اور مرد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 37 افراد زخمی ہوئے۔فوری طورپر شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو نکالنے کی کوششیں کی، تاہم گہرائی کی وجہ سے انتظامیہ کو کرین منگوانی پڑی اور کرین کی مدد سے لاشوں اور زخمیوں کو اوپر منتقل کیا گیا، بعدازاں ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقلی کے لئے ریسکیو آپریشن کیا گیا۔لاشوں اور زخمیوں کو فوری طورپر پر بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں جگہ نہ ہونے پر لاشوں اور زخمیوں کو واپس سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا، جس کے نتیجے میں منتقلی کے دوران شدید زخمی تین بچے بھی دم توڑ گئے اور جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی، جبکہ زخمیوں میں سے بھی 11 افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ بعد ازاں مزید افراد کے دم توڑنے سے تعداد 8 ہوگئی۔